مردان سے خودکش بمبار باپ بیٹا گرفتار اورکزئی میں 6 مزدور قتل
فورسزنے 20 کلوبارودی مواد،خودکش جیکٹ، دیسی بم، نٹ بولٹ اوربال بیئرنگ برآمد کرلیے
فورسزنے 20 کلوبارودی مواد،خودکش جیکٹ، دیسی بم، نٹ بولٹ اوربال بیئرنگ برآمد کرلیے . فوٹو:فائل
COLOMBO:
مردان میں تباہی کامنصوبہ ناکام بنادیا گیا، سیکیورٹی فورسزنے شہری علاقہ گوجرگڑھی میں آپریشن کرکے خودکش بمبارباپ بیٹے عثمان گل ولدحضرت گل اور ذاکر ولد عثمان گل کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
آپریشن کے دوران 20 کلوبارودی مواد، ایک خودکش جیکٹ،10 کلواورپانچ کلوکے 2 دیسی بم،20 کارڈ،50 پرائماکارڈ،ٹائم ڈیوائس سسٹم،دوٹائم کلاک،کئی کلوگرام نٹ بولٹ اوربال بیئرنگ برآمدکرلیے۔دوسری جانب پشاور میں پولیس موبائل پرفائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں حملہ آورہلاک جبکہ دوسرازخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔
لوئراورکزئی ایجنسی میںمسلح افرادنے گھر پر حملہ کرتے ہوئے خیبرایجنسی سے تعلق کھنے والے 6 افراد کوقتل کردیا۔ مقتولین مزدوری کے سلسلے میںخیبرایجنسی سے آئے ہوئے تھے تاہم واقعہ کی نوعیت کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیںچل سکا۔بنوںکینٹ پربھی راکٹوںسے حملہ کیاگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔