طالبان کی نامزد کمیٹی کا اسلام آباد میں اجلاس جاری مذاکرات کے طریقہ کار پر غور

اجلاس میں مولانا سمیع الحق، پروفیسر ابراہیم، مولانا عبدالعزیز اور مفتی کفایت اللہ شریک ہیں

اجلاس میں مذاکرات کا طریقہ کار اورمذاکراتی عمل کو آگے لے جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا، پروفیسر ابراہیم فوٹو؛فائل

حکومت سے مذاکرات کے لیے کالعدم تحریک طالبان کی نامزد کردہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں مذاکرات کے طریقہ کار پر غور کیا جارہا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سے مذاکرات کے لئے طالبان کی نامزد کردہ کمیٹی کا اجلاس مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں اسلام آباد میں جاری ہے جس میں پروفیسر ابراہیم، مولانا عبدالعزیز اور مفتی کفایت اللہ شامل ہیں تاہم عمران خان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو کمیٹی سے الگ نہیں ہونا چاہیے تھا انہیں کمیٹی میں رہ کر قیام امن کے لئے کام کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں مذاکرات کا طریقہ کار طے کیا جائے گا اورمذاکراتی عمل کو آگے لے جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کے قیام کے بعد طالبان نے بھی جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم، جمعیت علمائے اسلام (س) کے مولانا سمیع الحق، جمعیت علمائے اسلام (ف) مفتی کفایت اللہ اور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پر مشتمل کمیٹی نامزد کی تھی تاہم عمران خان کمیٹی سے علیحدہ ہوتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان اپنے نمائندے کمیٹی میں شامل کرے۔
Load Next Story