لاہور میں وزیر اعظم کے سیکیورٹی اسکواڈ کی 2 گاڑیاں حادثے کا شکار 6 اہلکار زخمی

وزیر اعظم تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ مال روڈ پر نہر کے پل کے قریب اسکواڈ کی گاڑیاں کھمبے سے جا ٹکرائیں۔

تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسپتال انتظامیہ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

وزیر اعظم کے سیکیورٹی اسکواڈ کی 2 گاڑیاں کھمبے سے ٹکرانے سے ایلیٹ فورس کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف الحمرا ہال میں تقریب سے شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ مال روڈ پر واقع نہر کے پل کے قریب سیکیورٹی اسکواڈ کی دو گاڑیاں ایک کھمبے سے جا ٹکرائیں، حادثے کے نتیجے میں گاڑیوں میں موجود 6 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔
Load Next Story