گجرات پولیس کا کارنامہ ایک سال کے بچے کو ہی ملزم بناکرعدالت میں پیش کرڈالا
جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا وہ ہماری پولیس نے کر دکھایا اور معصوم بچے کو ملزم بناکرعدالت میں پیش کرڈالا
جج نے بچے کی عدالت میں پیشی پرحیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی سرزنش کی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز
جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا وہ ہماری پولیس نے کر دکھایا اور ایک چھوٹا سا معصوم بچہ جسے چلنا تو کیا فیڈر تک پکڑنا نہیں آتا اسے ملزم بناکرعدالت میں پیش کرڈالا۔
گجرات کے تھانہ صدر جلالپورجٹاں پولیس نے عام انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے قواعد کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان، رکن پنجاب اسمبلی معین نواز، شہری صیغم عباس اور محمد ابراہیم کےخلاف چارج شیٹ عدالت بھیجی جس پر عدالت نے ملزمان کے پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتار جاری کئے تو والدین ایک بچے کو گود میں اٹھا ئے پیش ہوگئے۔
چھوٹے سے بچے کو دیکھ کر جج نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے پوچھا یہ کون ہے تو ہماری بہادرپولیس نے جواب دیا کہ اصل میں چارج شیٹ میں جس کا نام محمد ابراہیم ہے یہ وہی ملزم ہے جس پر عدالت نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے اصل ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔