شمالی وزیرستان میں فورسز کی چوکی پر فائرنگ سپاہی شہید

فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں پیش آیا جس میں کرک کے رہائشی 25 سالہ سپاہی سیف اللہ شہید ہوئے

فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں پیش آیا (فوٹو: فائل)

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ کردی نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی جس کے باعث کرک کے رہائشی سپاہی 25 سالہ سیف اللہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
Load Next Story