- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
فیس بک ’ میٹا ورس‘ کے لیے 10 ہزار افراد کو ملازمت فراہم کرےگا
کیلیفورنیا: فیس بک اپنے نئے کمپیوٹنگ پلیٹ فارم ’ میٹا ورس‘ کے لیے یورپ سے 10 ہزار افراد کو ملازمت فراہم کرےگا۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فیس بک نے گزشتہ دنوں ورچوئل ریئلیٹی اور آگمینٹڈ ریئلٹی کے اشتراک سے انٹرنیٹ صارفین کو باہمی طور پر غیر مرئی طور پر مربوط کرنے والا جدید کمپیوٹنگ پلیٹ فارمز ’ میٹا ورس‘ متعارف کرایا تھا۔ میٹاورس ایک ایسی آن لائن دنیا ہے جہاں لوگ ورچوئل ماحول میں وی آر(ورچوئیل ریئلٹی) ہیڈ سیٹ استعمال کرتے ہوئے کھیل، کام اور اور دوسرے سے کمیونی کیشن کر سکتے ہیں۔ اور یہ نئی بھرتیاں بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہوں گی۔
فیس بک کی جانب سے شائع ہونے والے بلاگ کے مطابق اگلے 5 سالوں میں یورپی یونین سے 10 ہزار افراد کو بھرتی کیا جائے گا اور یہ ہائی اسکلڈ ملازمین ’ میٹاورس‘ کی تشکیل میں مدد کریں گے، جس میں لوگوں کو ورچوئل اور آگمینٹڈ ریئلٹی کی مدد سے غیر مرئی طور پر ایک دوسرے سے مربوط کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فیس بک کی اس نئی پراڈکٹ کو پرائیویسی کے تحفظات کا خدشہ ہے۔ اس بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ میٹا ورس جیسے پلیٹ فارمز سے سوشل میڈیا لوگوں کی آن لائن زندگیوں پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول حاصل کر رہا ہے۔ جب کہ فیس بک کی جانب سے میٹاورس کو موبائل انٹرنیٹ کے بعد ٹیکنالوجی کے میدان میں سب سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔