لاہور میں 3 بھائیوں کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت

واقعے میں مبینہ طور پر ملوث خاتون سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا

واقعے میں مبینہ طور پر ملوث خاتون سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا فوٹو:فائل

شاہدرہ ٹاؤن میں 3 بھائیوں کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی۔

واقعے میں مبینہ طور پر ملوث خاتون سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق رشیداں بی بی، اس کے شوہر اصغر اور بیٹے غلام عباس کو حراست میں لیا گیا ہے۔ فائرنگ کے دوران ملزم اصغر بھی زخمی ہو گیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 سگے بھائی قتل

پولیس کی جانب سے واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقتول کے گھر آئے مہمان کی گاڑی پر پڑوسی کے بچے بیٹھنے سے لڑائی جھگڑا شروع ہوا تو پڑوسی خاتون نے اشتعال دلا کر رشتہ داروں کو فون کر کے بلایا تھا، جنہوں نے فائرنگ کرکے تین بھائیوں کو قتل کردیا۔
Load Next Story