کم عمر بچوں کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میلنگ کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے متعدد بچوں کی نازیبا وڈیوز ملی ہیں، ایف آئی اے

ملزم کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے متعدد بچوں کی نازیبا وڈیوز ملی ہیں، ایف آئی اے - فوٹو:فائل

چائلڈ پورنو گرافی کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔ ایف آئی اے نے کم عمر بچوں کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میلنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم احمد شاہ کم عمر بچوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا، ایف آئی اے نے متاثرہ بچی کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔


ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے متعدد بچوں کی نازیبا وڈیوز ملی ہیں، ملزم بچوں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورتا تھا، ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

Load Next Story