کالعدم ٹی ایل پی کے تشدد سے ایک اور پولیس افسر جاں بحق

51 سالہ ابوبکر کے سوگواران میں بیوہ اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

51 سالہ ابوبکر کے سوگواران میں بیوہ اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

فرض کی راہ میں لاہور پولیس کا ایک اور زخمی جوان قربان ہوگیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق جنرل ہسپتال میں زیر علاج اے ایس آئی ابوبکر شہید ہوگیا۔ کالعدم تنظیم تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے شرپسند عناصر کے تشدد سے ابوبکر کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال لایا گیا تھا، مشتعل جتھوں نے سادھوکی میں ابوبکر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔


یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے کارکنوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے، عثمان بزدار

سربراہ لاہور پولیس نے بتایا کہ شہید ابوبکر نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر اپنی جان نچھاور کی۔ شہید کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے جنہوں نے 1990 میں بطور کانسٹیبل محکمہ پولیس جوائن کیا۔ 51 سالہ شہید ابوبکر کے سوگواران میں بیوہ اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
Load Next Story