وزیراعظم عمران خان نے آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بلا لیا

وزیراعظم عمران خان اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے

وزیراعظم عمران خان اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے ۔ فوٹو : فائل

حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماء آج کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بلا لیا ہے، وزیراعظم مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے جب کہ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 12 بجے ہوگا۔
Load Next Story