لندن میں زیر زمین ریلوے نظام کے ملازمین کی ہڑتال لاکھوں شہری اذیت میں مبتلا

لندن میں زیر زمین چلنے والی ٹرینوں میں روزانہ 30 لاکھ سے زائد افراد سفر کرتے ہیں،غیرملکی خبرایجنسی

زیر زمین ریلوے میں ملازمتوں میں کمی کے خلاف یونینز کی کال پر 2روزہ ہڑتال کی جارہی ہے ، فوٹو: اے ایف پی

زیر زمین ریلوے نظام سے منسلک ملازمین کی ادارے میں چھانٹیوں کے خلاف احتجاج کے باعث لندن کے باسیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق زیر زمین ریلوے میں ملازمتوں میں کمی کے خلاف یونینز کی کال پر 2 روزہ ہڑتال کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے شہر میں افرا تفری کا عالم ہے اور لاکھوں لوگوں کو اپنی منزلوں تک پہنچنے کے لئے مختلف ذرائع آمدو رفت کا سہارا لینا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے بسوں اور ٹرینوں میں لوگوں کا اژدہام ہے اور دھکم پیل کے واقعات رونما ہورہے ہیں، بڑی تعداد میں لوگ پیدل اور سائیکلوں کے ذریعے ہی سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ لندن کے زیر زمین چلنے والی ٹرینوں میں روزانہ 30 لاکھ سے زائد افراد سفر کرتے ہیں، تاہم انتظامیہ کی جانب سے ایک ہزار ملازمتوں کی کمی کے اعلان کے بعد ملازمین کی یونینز نے 2 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا جبکہ یونینوں نے اپنے مطالبات کے حق میں اگلے ہفتے بھی ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔
Load Next Story