چٹاگانگ ٹیسٹ میں سنگاکاراکے 319 رنز تیز ترین 11ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا
سنگاکارا نے 122 ٹیسٹ میچز کی 208 اننگز میں 34 سنچریوں کی مدد سے 11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا
سنگاکارا 11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے 9ویں بلے باز بھی بن گئے ہیں فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا کے وکٹ کپیر بیٹسمین کمارا سنگاکارا بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کمارا سنگاکارا کا بلا بنگلا دیش کے خلاف بھی خوب رنز اگل رہا ہے، چٹاگانگ ٹیسٹ میں جہاں انہوں نے 319 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنادیا ہے وہیں انہوں نے کئی ریکارڈز کو بھی اپنے نام کردیا ہے۔ بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 319 رنز بنا کر سنگاکارا 11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے 9ویں بلے باز بھی بن گئے ہیں بلکہ انہوں نے یہ معرکہ سب سے کم ٹیسٹ میچ کھیل کر حاصل کیا ہے۔
کمارا سنگاکارا 2004 میں جنوبی افریقا کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے سنگاکارا نے 122 ٹیسٹ میچز کی 208 اننگز میں 34 سنچریوں کی مدد سے 11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کے پاس تھا جنہوں نے 127 میچز میں یہ کاربنامہ سرناجام دیا تھا۔