پی ٹی آئی کے جلسے میں بزرگ شہری مہنگائی پر حکومت کے خلاف پھٹ پڑا

مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہے حکومت ریلیف کی بجائے جلسے کررہی ہے، بزرگ شہری

پولیس نے بزرگ شہری کو پنڈال سے باہر نکال دیا فوٹو: اسکرین گریب

تحریک انصاف کے جلسے میں ایک بزرگ شہری کو حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے پر پنڈال سے باہر نکال دیا گیا۔

تحریک انصاف نے اتوار کے روز پشاور میں عوامی جلسہ منعقد کیا تھا جس میں وفاقی و صوبائی وزرا کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی خطاب کیا۔


جلسے کے دوران صورت حال اس وقت دلچسپ ہوئی جب پنڈال میں موجود ایک بزرگ شہری نے حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہے، حکومت عوام کو ریلیف کی بجائے جلسے کررہی ہے۔ جلسے کے منتظمین نے بزرگ شہری کو پنڈال سے باہر نکال دیا۔

اس موقع پر پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے والے شخص کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، جلسے میں شرکت کے دوران بچوں نے اسے تنگ کیا جس پر وہ نعرے بازی کرنے لگا۔


Load Next Story