گورنر سندھ کی وزیراعظم کو گرین لائن منصوبے کے جلد افتتاح پر بریفنگ
گرین لائن منصوبے کے پہلے روٹ کے لیے اب تک 80 بسیں کراچی آچکی ہیں

وزیراعظم عمران خان کو گرین لائن بس منصوبے کے جلد افتتاح پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔ اس دوران صوبے میں امن وامان کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف انتظامی اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کو کراچی کے رہائشیوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے گرین لائن منصوبے کے جلد افتتاح پر بھی بریفنگ دی۔
واضح رہے گرین لائن منصوبے کے پہلے روٹ کے لیے اب تک 80 بسیں کراچی آچکی ہیں اور اس کا افتتاح جلد متوقع ہے۔