ڈاکو کو نقلی پستول دکھا کر شہری کو لوٹنا مہنگا پڑگیا
شہری نے ملزم کو دھکا دے کر گرا دیا اور دبوچ لیا
شہری نے ملزم کو دھکا دے کر گرا دیا اور دبوچ لیا - فوٹو:فائل
نارتھ ناظم آباد میں نقلی پستول دکھا کر شہری کو لوٹنے کی کوشش ڈاکو کو مہنگی پڑ گئی۔ شہری نے ملزم کو دھکا دے کر گرا دیا اور دبوچ لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ نور جہاں تھانے کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں نقلی پستول دکھا کر شہری کو لوٹنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، شہری نے ڈاکو کو دھکا دے کر گرا دیا اور دبوچ لیا اسی دوران علاقہ مکین بھی شہری کی مدد کے لیے پہنچ گئے اور ملزم کو پکڑ کر کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکو کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے جعلی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا۔
ایس ایچ او شاہراہ نور جہاں آفتاب عباسی کے مطابق واقعہ اتوار کے روز پیش آیا اور گرفتار ملزم آئس کے نشے کا عادی ہے اور نشہ پورا کرنے کے لیے وارداتیں کرتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔