خواتین کے نام سے اکاؤنٹس بنا کر شہریوں کو لوٹنے والے 3 غیر ملکی باشندے گرفتار

ملزمان اب تک 5 لاکھ 70 ہزار روپے کے مالی فراڈ کر چکے تھے

ملزمان اب تک 5 لاکھ 70 ہزار روپے کے مالی فراڈ کر چکے تھے - فوٹو:ایکسپریس نیوز

سوشل میڈیا پر خوبصورت خواتین کی تصاویر والے اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو لوٹنے والے تین ناجرین باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکیوں کو ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے گرفتار کیا ہے۔


ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنے آپ کو یونائیٹیڈ نیشنز آرگنائزیشن کا نمائندہ بتا کر لوگوں کو لوٹتے تھے، ملزمان نے سوشل میڈیا پر شہریوں کو اپنے آپ کو خاتون آرمی افیسر ظاہر کر کے بھی اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، ملزمان اب تک 5 لاکھ 70 ہزار روپے کے مالی فراڈ کر چکے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 20 موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story