سرکاری چینی پشاور پہنچ گئی کل سے 90 روپے میں فروخت ہوگی

گذشتہ روز مردان کو 873 ٹن اور بنوں کو 747 ٹن چینی سرکاری رعایتی نرخ پر فراہم کی گئی ہے

گذشتہ روز مردان کو 873 ٹن اور بنوں کو 747 ٹن چینی سرکاری رعایتی نرخ پر فراہم کی گئی ہے۔(فوٹو: فائل)

سرکاری رعایتی نرخ پر 70 ٹن سرکاری چینی کی پہلی کھیپ پشاور میں ڈیلروں اور دکانداروں کو فراہم کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کو رعایتی نرخ پر 1499 ٹن چینی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اور پہلی کھیپ میں 70 ٹن چینی پشاور کے ڈیلروں کو فراہم کردی گئی ہے۔ اس بارے میں صوبائی وزیر خوراک عاطف خان کا کہنا ہے کہ شہر میں کل سے مخصوص سیل پوائنٹس سے چینی سرکاری رعایتی نرخ پر دستیاب ہوگی۔


ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن (ر) خالد محمود کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں 114 ڈیلروں اور دکانداروں کے ذریعے عوام کو چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے فراہم کی جائے گی، انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری چینی کی عوام تک رسائی کے عمل کی سختی سے نگرانی کریں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز مردان کو 873 ٹن اور بنوں کو 747 ٹن چینی سرکاری رعایتی نرخ پرفراہم کی گئی ہے۔

 
Load Next Story