زلفی بخاری نے کمشنر راولپنڈی پر 1 ارب روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ کردیا
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کو طلب کرلیا ہے
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کو طلب کرلیا ہے- فوٹو:فائل
راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری کیس میں وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ پر ایک ارب روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت نے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کو طلب کر لیا ہے، طلبی کا نوٹس ایڈیشنل سیشن جج خرم سلیم کی عدالت سے جاری ہوا، راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری رپورٹ میں کمشنر راولپنڈی نے زلفی بخاری پر کرپشن کا الزام لگایا تھا۔
رپورٹ میں عائد الزامات غلط ثابت ہونے پر ز لفی بخاری نے ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔