سندھ ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم کے 3ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی

عبدالباقی اور یوسف چانڈیو پردھماکاخیز مواد اوراسلحہ رکھنےکا الزام ثابت ہوا ہےاس لئےسزابرقرار رکھی جاتی ہے،عدالتی فیصلہ

عبدالباقی اور یوسف چانڈیو کو 2010 میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکاخیز مواد رکھنے کے جرم میں 20،20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 3ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔


سندھ ہائی کورٹ نے فاضل بینچ نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے عبدالباقی اور یوسف چانڈیو کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کی، فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت عالیہ نے دونوں مجرمان کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

واضح رہے کہ عبدالباقی اور یوسف چانڈیو کو 2010 میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکاخیز مواد رکھنے کے جرم میں 20،20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
Load Next Story