پاکستان اور آسٹریلیا میں سے سیمی فائنل کون جیتے گا برائن لارا نے پیش گوئی کردی

برائن لارا نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے سیمی فائنل میں کیویز کی جیت کی پیش گوئی کی تھی جو درست ثابت ہوئی

برائن لارا نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے سیمی فائنل میں کیویز کی جیت کی پیش گوئی کی تھی جو درست ثابت ہوئی

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کھلاڑی برائن لارا نے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان آج دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کی فتح کی پیش گوئی کردی۔

برائن لارا نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے سیمی فائنل میں کیویز کی جیت کی پیش گوئی کی تھی جو درست ثابت ہوئی اور آج انہوں نے پاکستان کی کامیابی کا امکان ظاہر کیا ہے۔




برائن لارا نے ٹوئیٹر پر کہا کہ میری رائے میں پاکستان جیتے گا۔ اگرچہ آسٹریلیا بہت خطرناک ٹیم ہے، ان کی مضبوط لائن اپ ہے جو کسی بھی ہراسکتی ہے۔ لیکن گرین شرٹس کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں مہارت حاصل ہے، جس کے ذریعے وہ کینگروز کو قابو کرکے فائنل میں رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

Load Next Story