اوکاڑہ میں ڈاکوؤں کی ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی

ڈی پی او فیصل گلزار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بصیرپور کو معطل کردیا

بصیر پور کے نواحی گاؤں چک احمدشاہ میں دوران ڈکیتی ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، پولیس. فوٹو : فائل

بصیر پور کے نواحی گاؤں میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بصیر پور کے نواحی گاؤں چک احمدشاہ میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔


پولیس نے بتایا کہ ڈاکو متاثرہ خاتون کے گھر سے دولاکھ روپے نقد، طلائی زیورات اور موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے، ڈی پی او فیصل گلزار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بصیرپور کو معطل کردیا ہے، جب کہ تھانہ بصیرپور میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

 

 
Load Next Story