چٹاگانگ ٹیسٹ بنگال ٹائیگرز کا سری لنکن شیروں پر جوابی وار
شمس الرحمان اور امرالقیس کی سنچریاں، 232 کی ریکارڈ شراکت بھی قائم کرڈالی
ٹیم نے 8 وکٹ پر409 رنز بنالیے، آئی لینڈرز کو ابھی بھی 178رنز کی سبقت حاصل۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگال ٹائیگرز نے سری لنکن شیروں پر جوابی وار کر ڈالا، شمس الرحمان اور امرالقیس نے سنچریاں جڑ دیں۔
دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کیلیے 232 رنز کی ریکارڈ شراکت بھی ہوئی، بنگلہ دیش نے تیسرے دن کے اختتام تک 8 وکٹ پر 409 رنز بنالیے، پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلیے ابھی بھی مزید 178 رنز درکار ہیں، اجنتھا مینڈس نے 4 اور دلروان پریرا نے 3 وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو تمیم اقبال کے صفر پر آئوٹ ہونے کے بعد شمس الرحمان اور امرالقیس سری لنکن اٹیک کے سامنے ڈٹ گئے دونوں نے دوسری وکٹ کیلیے 232 رنز کی ریکارڈ شراکت کی، اس دوران انھوں نے تمیم اقبال اور جنید صدیقی کی جانب سے 2010 میں ڈھاکا میں بھارت کے خلاف بنائی جانے والی 200 کی شراکت کے ریکارڈ کو توڑا، کیریئر کا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والے شمس الرحمان نے لنچ کے بعد سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز کو کورز کی جانب بائونڈری کی سیرکراکر کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی، دو برس بعد ٹیم میں واپس آنے والے امرالقیس کو 95 کے انفرادی اسکور پر مینڈس کے ایک ہی اوور میں دو چانس ملے۔
پہلے کتھوروان ویتھنگے نے پوائنٹ پر ان کا کیچ ڈراپ کیا اور تین بالز بعد جب انھوں نے کیچ تھاما تو امپائر نے نوبال قرار دے دی، امرالقیس نے لکمل کی شارٹ بال کو پوائنٹ کی جانب چوکا جڑ کر کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی، ان دونوں بیٹسمینوں کو اجنتھا مینڈس نے پویلین کی راہ دکھائی، شمس الرحمان 106 رنز پر اور امرالقیس 115 رنز پر بولڈ ہوئے۔ اس دوران مومن الحق (13) کو پریرا نے ایل بی ڈبلیو کیا، مشفیق الرحیم 20 رنز پر پریرا کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوگئے، شکیب الحسن نے پریرا کی تیسری وکٹ بننے سے قبل 50 رنز بنائے، ان کا کیچ کرونا رتنے نے تھاما، ناصرحسین 42 رنز پر مینڈس کی گیند پر وکٹ کیپر چندیمل کے ہاتھوں کیچ ہوئے، سوہاگ غازی کو مینڈس نے کھاتہ کھولنے کی مہلت دیے بغیر ایل بی ڈبلیو کیا، تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو بنگلہ دیش نے 8 وکٹ پر 409 رنز بنالیے تھے، محمود اللہ 30 اور الامین حسین 3 رنز پر کھیل رہے تھے۔