ونٹر اولمپکس کا آغاز آج رنگا رنگ تقریب سے ہوگا
98 ایونٹ میں 88ملکوں کے 25 سوسے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے ، 13 ہزار صحافیوں کے علاوہ25 ہزار رضا کاربھی خدمات انجام دیں گے
98 ایونٹ میں 88 ملکوں کے 25 سوسے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے ، 13 ہزار صحافیوں کے علاوہ25 ہزار رضا کاربھی خدمات انجام دیں گے۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
22 ویںونٹر اولمپک گیمز کا آغاز7 فروری سے روس کے شہر سوچی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا، 23 فروری تک جاری ایونٹ میں88 ملکوں کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، ونٹر اولمپک گیمز میں 12 نئے کھیلوں کے ساتھ کل ایونٹس کی تعداد 98 ہوگئی ہے جن میں 25 سو سے زائد ایتھلیٹس ایکشن میں نظر آئیں گے۔
13 ہزار سے زیادہ ذرائع ابلاغ کے نمائندے کوریج کیلئے سوچی آرہے ہیں، یہاں25ہزار رضاکار بھی خدمات سر انجام دینگے۔ مقابلوں کے وینیوسوچی اولمپک پارک کو کوسٹل کلسٹر کا نام دیا گیا ہے، جہاں پر تمام انڈور برفانی کھیلوں کے مقامات ایک دوسرے سے انتہائی قریب ہیں، فشسٹ اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلوں کی افتتاحی و اختتامی تقاریب منعقد ہوں گی، 40 ہزار نشستوں کی گنجائش رکھنے والے اسٹیڈیم کی چھت پولی کاربونیٹ سے تیار کی گئی ہے، میدان کے اندر بیٹھے شائقین شیشوں سے باہر کا منظر دیکھتے ہیںاور اپنی نشستوں سے شمال میں کاسیس کی برف پوش پہاڑیوں اور دوسری جانب جنوب میں بحر اسود کے خوب صورت نظارے کا لطف اٹھاسکیں گے۔
ایونٹ میں اسکیئنگ ، اسکیٹنگ، آئس ہاکی، باب سلیڈنگ، لوجنگ، بائتھلون اورکرلنگ کے7گیمزکے 98 مختلف ایونٹس شامل ہیں۔ فگر اسکیٹنگ اور شارٹ ٹریک اسکیٹنگ کیلیے12 ہزار تماشائیوں کی گنجائش کے ساتھ آئس برگ اسکیٹنگ پیلس تعمیر کیا گیا ہے۔ اسپیڈ اسکیٹنگ مقابلوں کیلیے ایڈلر ایرینا کے نام سے ایک اسٹیڈیم تیار کیا گیا ہے جس میں 8 ہزار نشستوں کی گنجائش ہے۔ آئس ہاکی کے مقابلے دو مقامات پر ہوں گے۔ کراس کنٹری اسکیننگ اور بائتھلون کے مقابلے لارکراس کنٹری اسکیٹنگ سینٹر میں ہوں گے۔ الپائن اسکیننگ کے مقابلے روزاخوتھر الپائن سینٹر میں شیڈول ہیں۔ سرمائی اولمپکس کے برق رفتار کھیلوں باب سلائیڈنگ، لوجنگ اور اسکلیٹن کے مقابلوں کے لیے سوچی کے تقریباً 60 کلو میٹرز شمال مشرق میں اسینکی سلائیڈنگ سینٹر تعمیر کیا گیا ہے۔ کرلنگ ایونٹ کا وینیو آئس کیوب کرلنگ سینٹر ہوگا۔