پیٹرسن کی چھٹی انگلش ٹیم مینجمنٹ کی ناکامی ہے احسان مانی

پلیئرز کے ساتھ ہمیشہ مسائل رہتے ہیں لیکن بورڈ انھیں قابو میں کیے رکھتا ہے، احسان مانی


Sports Desk February 07, 2014
اس معاملے میں آسٹریلینز کا کردار مثالی ہے، سابق آئی سی سی چیف کی رائے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: آئی سی سی کے سابق چیف احسان مانی نے کیون پیٹرسن کے قبل از وقت بین الاقوامی کرکٹ سے رخصت کو انگلش ٹیم مینجمنٹ کی ناکامی قرار دیا۔

برطانوی خبررساں ادارے سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے مزید کہا کہ کیون پیٹرسن دنیائے کرکٹ کا اچھا کردار تھا اور کھیل کو ان جیسے ہیروز کی ضرورت ہے، پلیئرز کے ساتھ ہمیشہ مسائل رہتے ہیں، کچھ پلیئرز کی بڑی انا ہوتی ہے جبکہ کچھ مختلف انداز سے چیزوں کو دیکھتے ہیں، لیکن آخرکار یہ کرکٹ بورڈز ہی ہوتے ہیں جو مختلف المزاج پلیئرز سے ان کی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کام لیتے ہیں۔

 photo 7_zps6c3f5eb4.jpg

انھوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات آپ کو کسی کو کہنا پڑتا ہے کہ آپ بہت اچھے پلیئر ہیں لیکن ہمارے پلان میں فٹ نہیں بیٹھ رہے، میرے نزدیک پیٹرسن کے کیریئر کا اختتام ان کے بورڈ کی ناکامی ہے، مجھے خدشہ ہے ان کی تقلید دیگر بھی کریں گے، ان کے دیگر پلیئرزپر بھی سوالیہ نشان ہیں، اس کے برعکس آسٹریلینز نے ہمیشہ اپنے پلیئرز کو عمدگی سے سنبھالے رکھا ہے، آپ شین واٹسن کی مثال دیکھ لیں، اگرچہ اسے گذشتہ برس ڈسپلنری معاملات کی وجہ سے ٹور کے دوران ملک واپس بھجوایاگیا لیکن اس کے باوجود انھوں نے اسے باہر نہیں کیا۔