یمنی فوج کی کارروائی القاعدہ کے سیکنڈ ان کمانڈ سعید الشہری ہلاک
القاعدہ لیڈرحضرموت میں ہلاک ہوئے،4ہزارامریکی فوجی ’’الاعناد‘‘ایئربیس پرتعینات،یمن بڑے امریکی فوجی اڈے میں تبدیل۔
القاعدہ لیڈرحضرموت میں ہلاک ہوئے،4ہزارامریکی فوجی ’’الاعناد‘‘ایئربیس پرتعینات،یمن بڑے امریکی فوجی اڈے میں تبدیل. فوٹو: اے ایف پی
یمن میں سرکاری فوج کی ایک کارروائی میں جزیرہ نماعرب کی القاعدہ شاخ کے سیکنڈ ان کمانڈ سعیدالشہری ہلاک ہوگئے۔
ان کا تعلق سعودی عرب سے تھا ۔انھیں صوبہ حضرموت میںہلاک کیاگیا۔ دریںاثنا امریکا نے جدید فوجی سازوسامان اور لڑاکا طیاروںکے ساتھ اپنے چارہزارفوجی یمن کے ''الاعناد'' ایئر بیس پر پہنچادیے ہیں۔ اس کے بعد یمن امریکی فوجیوں کی موجودگی والاسب سے بڑا عرب ملک بن گیا۔
یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق تقریباً 4ہزار امریکی فوجی،ایف سولہ لڑاکا طیاروں،لاک ہیڈ سی، 5گلیکسی، ملٹری ٹرانسپورٹ ہوائی جہازوں اوراپاچی ہیلی کاپٹروں ساتھ الاعناد ایئربیس پر تعینات کیے گئے ہیں۔ امریکی فورسزکی اتنی بڑی تعداد میں تعیناتی نے یمن کو مشرق وسطی میں سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے میں تبدیل کردیا ہے۔ امریکی فوجیوںکی یہ تعیناتی یمنی وزیرخارجہ ابوبکر الاکورابی کی اس درخواست کے بعدعمل میں لائی گئی ہے جس میں انھوں نے القاعدہ سے نمٹنے کیلیے امریکا سے مددکی اپیل کی تھی۔