آکلینڈ ٹیسٹ برینڈن میک کولم کی ڈبل سنچری بھارت دباؤ کا شکار
دھونی الیون نے جوابی اننگز کے مایوس کن آغاز کے باوجود 4 وکٹ پر 130رنز جوڑ لیے
آکلینڈ ٹیسٹ ، ڈبل سنچری کی تکمیل پر کیوی کپتان برینڈن میک کولم پویلین کی جانب بیٹ لہرا رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
برینڈن میک کولم نے کیریئر کی دوسری ڈبل سنچری بناکر آکلینڈ ٹیسٹ میں بھارت کو دبائو کا شکار کردیا، میزبان کپتان کے 224رنز کی بدولت کیویز نے پہلی اننگز میں 503 کا پہاڑ جیسا مجموعہ ترتیب دے دیا۔
دھونی الیون نے مایوس کن آغاز کے باوجود جوابی اننگز میں 4 وکٹ پر 130رنز جوڑ لیے، شیکھر دھون صفر کی خفت سے دوچار ہوئے جبکہ چتیشور پجارا بھی ایک رن بناکر میدان بدر ہوگئے، روہت شرما 67 اور اجنکیا راہنے23 پر ناٹ آئوٹ ہیں، مرالی وجے 26 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، ٹرینٹ بولٹ نے رنگ جماتے ہوئے 20رنز دیکر2 شکار کرلیے، اس سے قبل کیویز کی پہلی اننگز 503 پر تمام ہوئی، میزبان ٹیم نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کو 329-4 سے جاری کیا۔
وکٹ پر موجود برینڈن میک کولم (143) اور کورے اینڈرسن (42) کے درمیان پانچویں وکٹ کیلیے 133 کی شراکت اس وقت ختم ہوئی جب اینڈرسن 113رنز بنانے کے بعد ظہیر کی گیند پر دھونی کا شکار بن گئے، ان کے میدان بدر ہونے کے بعد بریڈلے واٹلنگ(1) کا وکٹ پر قیام مختصر رہا، تاہم برینڈن نے ٹم سائوتھی (28 ) اور ایش سودھی(23) کے ہمراہ ساجھے داریاں بناکر اسکور بورڈ کو متحرک رکھا، انھوں نے وکٹ پر آٹھ گھنٹے قیام کرتے ہوئے 307 گیندوں پر 224رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 29چوکے اور 5 سکسر شامل رہے، ان کا اننگز کا خاتمہ ایشانت کی گیند پر بائونڈری لائن پر رویندرا جڈیجا نے شاندار کیچ تھام کر کیا، ایشانت نے 134رنز کے عوض6 وکٹیں اپنے نام کیں۔