ایشز سیریز میں ناکامی کیون پیٹرسن کو قربانی کا بکرا بنایا گیا فلنٹوف
انگلش بورڈ نے ایک پلیئر پر تمام ذمے داری ڈال کر اچھا پیغام نہیں دیا، سابق آل رائونڈر
انگلش اسکواڈ کی ٹیم اسپرٹ پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے. فوٹو: فائل
سابق انگلش آل رائونڈر اینڈریو فلنٹوف کا کہنا ہے کہ ایشز میں وائٹ واش شکست پر کیون پیٹرسن کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ای سی بی کی نئی ٹیم انتظامیہ نے پیٹرسن کو بین الاقوامی کرکٹ کیلیے منتخب نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے نتیجے میں اسٹار بیٹسمین کا انٹرنیشنل کیریئر ختم ہوگیا ہے، فلنٹوف کا خیال ہے کہ انگلش بورڈ کی جانب سے کسی ایک فرد کو مورد الزام قرار دیکر الگ کردینے سے اچھا پیغام نہیں جائیگا، اس سے انگلش اسکواڈ کی ٹیم اسپرٹ پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے، بورڈ نے ایک پلیئر پر تمام ذمے داری ڈال کر دیگر کو چھوڑ دیا، ایشز میں ایسا ہی نہیں کہ ہم سے اسکور نہیں ہوپایا بلکہ کئی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم کو آئوٹ بھی نہیں کرپائے ، انھوں نے ہمیں آئوٹ کلاس کیا ، کیا یہ بھی پیٹرسن کی غلطی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگر چند سینئر پلیئرز مزید سامنے آکر ذمے داری لیتے تو میں ان کی قدر کرتا ، بجائے اس کے انھوں نے ایک گروپ بنالیا،ای سی بی نے اگرچہ پیٹرسن کے اخراج کے فیصلے کی مکمل وضاحت جاری نہیں کی ہے، تاہم انھوں نے کہاکہ پیٹرسن کے معاملے میں بورڈ کا رویہ برا رہا، پیٹرسن کو پانچ ٹیسٹ میچز کیوں کھلائے گئے،انھیں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کس نے کیا، اور کیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ پیٹرسن کے بغیر ہم زیادہ بہتر ہوجائیں گے یا پھر انھیں اپنی نوکریوں کے لالے پڑے ہوئے تھے۔