پیرس مینز ٹنیس اعصام اور رمیز جنید کا سفر سیمی فائنل میں تمام

تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بازی 7-10 سے استومن اور ڈیوڈنکو کے ہاتھ رہی۔


Sports Desk February 09, 2014
تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بازی 7-10 سے استومن اور ڈیوڈنکو کے ہاتھ رہی۔ فوٹو: فائل

پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور ان کے کیوی پارٹنر رمیز جنید کا سفر پیرس مینز ٹینس کے سیمی فائنل میں تمام ہوگیا۔

فائنل فور میں انہیں ازبک پلیئر ڈینس استومن اور روسی پلیئر نکولائی ڈیوڈنکو کے ہاتھوں شکست ہوگئی، اعصام اور رمیز نے اگرچہ پہلا سیٹ 6-3 سے جیتا لیکن حریف جوڑی نے اسی مارجن سے دوسرا سیٹ اپنے نام کرکے مقابلہ برابر کیا، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بازی 7-10 سے استومن اور ڈیوڈنکو کے ہاتھ رہی۔