اوکاڑہ میں ٹرالر بے قابو ہو کر دکان میں جا گھسا ایک طالبعلم جاں بحق اور 2 شدید زخمی
پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

PESHAWAR:
اوکاڑہ میں ٹرالر بے قابو ہو کر دکان میں جا گھسا جس کے نتیجے میں ایک طالبعلم موقع پر جاں بحق جب کہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ میں حجرہ شاہ مقیم قصور روڈ پر ٹرالر بے قابو ہو کر دکان میں گھس گیا جس کی زد میں آکر ایک طالب علم موقع پر ہی جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرالر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ٹرالر کی زد میں آکر زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔