عرب خطے کا سب سے بڑا چرچ عوام کیلئے کھول دیا گیا
چرچ کے پادری شربل فیاض نے کہا ہے کہ یہ چرچ عیسائی اور غیر عیسائی دونوں کیلئے ہے
چرچ کی افتتاحی تقریب [فائل-فوٹو]
کراچی:
عرب دنیا جس میں بحرین، امارات، یمن، سعودی عرب، قطر ، کویت عمان اور عراق و اُردن کے کچھ علاقے شامل ہیں، میں اب تک کے سب سے بڑے کیتھولک چرچ کا افتتاح ہوگیا ہے۔
کیتھڈرل آف آر لیڈی آف عربیہ نامی یہ چرچ بحرین میں تعمیر کیا گیا ہے۔ بحرین کے رہائشی اور چرچ کے پادری شربل فیاض کا کہنا ہے کہ ہم اس چرچ کیلئے بہت خوش ہیں۔ یقیناً یہ لوگوں کی روحانی صحت و ضروریات کیلئے سودمند ثابت ہوگا۔
اس چرچ میں 2300 افراد کی جگہ ہے۔ یہ چرچ مسلم اکثریتی خطے کی عیسائی اقلیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے تاہم پادری شربل نے کہا ہے کہ یہ عیسائی اور غیر عیسائی دونوں کیلئے ہے کیونکہ ہر انسان خدا کا بندہ ہے۔
ویٹی کن کے اعداد و شمار کے مطابق بحرین میں 80،000 کیتھولک عیسائی موجود ہیں جن میں سے زیادہ تر ایشیائی ممالک بھارت اور فلپائین سے آئے ہوئے ہیں۔