بھکاری مافیا کے ہاتھوں ڈھائی لاکھ روپے میں فروخت ہونے والا 16 سالہ معذور لڑکا بازیاب
ملزمان نے بچے کے پیروں میں کیلیں ٹھونک کر کان کی'' لو '' بھی گرم چھری سے کاٹ ڈالی، پولیس حکام
بچے کو نشہ آور انجکشن لگائے گئے اور اس کے دانت توڑ کر اسے گنجا کردیا گیا، ڈی پی او۔ فوٹو:ایکسپریس
LONDON:
تھانہ نیو ٹاون کی حدود سے 9 ماہ قبل اغوا ہونے کے بعد بھکاری مافیا کے ہاتھوں اڑھائی لاکھ روپے میں فروخت ہونے والے 16 سالہ معذور بچے کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاون کے ایس ایچ او کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ رواں سال اپریل میں 16 سالہ معذور بچے دارین عباس کو بھکاری مافیا نے اغوا کرلیا تھا، ملزمان نے بچے کے پیروں میں کیلیں ٹھونک کر کان کی'' لو '' بھی گرم چھری سے کاٹ دی، بچے کو نشہ آور انجکشن لگائے گئے اور اس کے دانت توڑ کر اسے گنجا کردیا گیا، اور بعد میں اسی حالت میں اس بچے کو سرگودھا میں بھکاریوں کے ٹھیکیدار کو ڈھائی لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق بچہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھکاریوں کے ساتھ بھیک مانگتا رہا، تاہم بچے کے والدین پولیس کے ساتھ رابطے میں رہے، اور بالآخر بچے کو بازیاب کرالیا گیا، کارروائی کے دوران محمد ارشد، اس کی بیوی فریدہ بی بی اور ساتھی محمد صفدر کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔