خواب میں لاٹری جیتنے والی خاتون نے حقیقت میں لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیت لی

مشی گن کی خاتون نے پہلے خواب میں رقم حاصل کی اور اس کے بعد تین لاکھ ڈالر کی لاٹری اپنے نام کرلی

امریکی خاتون نے کئی برس پہلے خواب میں دیکھا کہ انہوں ںے لاٹری میں 25 ہزار ڈالر جیتے ہیں اور اب انہوں ںے اس سے بھی زیادہ یعنی تین لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ سی این این

لاہور:
امریکا میں ایک خاتون نے خواب میں دیکھا کہ انہوں نے لاٹری میں بھاری رقم جیتی ہے اور اب واقعی وہ تین لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت چکی ہیں۔

مشی گن کاؤنٹی کی رہائشی 46 سالہ خاتون نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں خواب میں دیکھا تھا کہ ان کی لاٹری نکلی ہے جبکہ انہوں نے کیش ورڈ ملٹی پلیئر لاٹری کا ٹکٹ خریدا۔ ان میں ناخن سے کھرچ کر ٹکٹ پر چھپے نمبر آشکار کئے جائے ہیں اور نمبر یکساں ہونے پر مالی انعام ملتا ہے۔


خاتون نے بتایا کہ کئی برس قبل انہوں نے خواب میں دیکھا تھا کہ وہ عین کیش ورڈ کے ذریعے 25000 ڈالر جیت گئی ہیں۔ لیکن انہوں نے سوچا نہیں تھا کہ وہ ایک روز اس سے بھی بڑا انعام اپنے نام کرلیں گی۔

خاتون نے بتایا کہ وہ اس رقم سے نیا گھر خریدیں اور بقیہ رقم سرمایہ کاری میں صرف کریں گی۔ واضح رہے کہ مشی گن کی مشہور کیش ورڈ لاٹری اس سال جون سے شروع ہوئی ہے اور اب تک ڈیڑھ کروڑ ڈالر کے انعامات دے چکی ہے۔
Load Next Story