پائپ لائن کی مرمت جاری پنجاب بھرمیں گیس کا شدید بحران
کل بحال ہوگی،عارف حمید،گھریلو صارفین کے سوا تمام شعبوں کوسپلائی بند کردی،شاہد خاقان
لائنوں کی تباہی سے پنجاب کی انڈسٹری کوگیس کی فراہمی مکمل طور پرمعطل ہے ۔فوٹو:ایکسپریس نیوز
رحیم یارخان میں دھماکے سے تباہ گیس پائپ لائنوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔
لائنوں کی تباہی سے پنجاب کی انڈسٹری کوگیس کی فراہمی مکمل طور پرمعطل ہے جبکہ گھریلو صارفین کو متبادل ذرائع سے 25فیصد گیس فراہم کی جارہی ہے تاہم کم پریشر کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں،شہری گھروں میں کھانا بھی تیار نہ کرسکے،ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید نے کہا ہے کہ پنجاب میں گیس کی فراہمی معمول پر آنے میں 48 گھنٹے(بدھ کی صبح تک) لگ سکتے ہیں، تباہ ہونے والی پائپ لائنوں میں سے پہلے 36انچ کی پائپ لائن کی مرمت شروع کر دی ہے۔
جس سے آج(منگل) شام تک صوبے کو ملنے والی مجموعی گیس کا 70فیصد بحا ل ہو جائے گا،دوسری جانب وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کے سوا دیگر تمام شعبوں کو گیس کی سُپلائی بند کر دی گئی ہے،رحیم یار خان سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق آگ سے جل کر جاں بحق ہونے والی بزرگ خاتون کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔