فیسٹیول سے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد ملی بلاول

2 روزہ سندھ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح، اویس مظفر، شبانہ اعظمی بھی موجود تھے

مختلف موضوعات پر 50فلمیں دکھائی جائیں گی، اختتامی تقریب کینجر جھیل کے قریب ہوگی ۔ فوٹو : محمد نعمان/ ایکسپریس

پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو ڈیفنس میں واقع مقامی سینما میں سندھ فیسٹول کے تحت دو روزہ سندھ انٹرنیشنل فلم فیسٹول افتتاح کردیا۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سید اویس مظفر اور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور دیگر بھی موجود تھے ،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ فیسٹول سے سندھ کی ثقافت اور ورثے کو اجاگر کرنے میں مدد ملی ہے اور اس فیسٹول کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس طریقے کے فیسٹیول کے انعقاد سے عوام کو جہاں تفریحی کے مواقع ملیں گے وہاں ثقافت کو اجاگر کرنے کے مواقع بھی میسر آئیں گے ۔ بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران مجھے بہت محبتیں ملی ہیں اورسندھ فیسٹول کا انعقاد ایک اچھی کوشش ہے ۔




ایسے فیسٹول کے انعقاد سے ثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے سندھ فیسٹول کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت میں رہنے والے والوں لوگوں کے درمیان محبتوں کے رشتے قائم ہیں اور ادبی و ثقافتی سرگرمیوں میں دونوں ممالک کے عوام کی شرکت سے تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا ۔ 2 روزہ فیسٹیول میں مختلف موضوعات پر 50فلمیں دکھائی جائیں گی ۔

 
Load Next Story