عراقبم دھماکا و فائرنگ 21 جنگجوؤں سمیت 26 ہلاک

دیگر واقعات میں مزید 5 افراد مارے گئے


AFP February 11, 2014
دیگر واقعات میں مزید 5 افراد مارے گئے۔فوٹو:اے ایف پی

عراق میں غلطی سے ہونے والے بم دھماکے میں 21 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

جبکہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر حملے میں بال بال بچ گئے، دیگر واقعات میں مزید 5 افراد مارے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع سمارا شہر کے قریبی علاقے جلم میں جنگجو ایک کمپائونڈ میں ایک وڈیو کی عسکبندی کررہے تھے کہ دھماکا ہوگیا۔

جس میں ایک خودکش حملہ آور سمیت 21 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ دریں اثنا عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر حملے میں بال بال بچ گئے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر اسامہ النجفی کا قافلہ موصل شہر میں جارہا تھا کہ جب اسے سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔

مقبول خبریں