نئےبلدیاتی نظام پر سندھ میں تقسیم پائی جاتی ہے نوازشریف
نوازشریف نے کہا کہ ہمارے دورحکومت میں ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے
مسلم لیگ(ن) پرفرینڈلی اپوزیشن کا الزام سراسرغلط ہے، نواز شریف. فوٹو: ایکسپریس
KARACHI:
مسلم لیگ(ن) کےصدرنوازشریف نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام پرسندھ میں تقسیم پائی جاتی ہے۔
لاہورمیں آئی ٹی کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت اپوزیشن کی مشاورت کے بغیر نہیں بن سکتی اوراگراس پراتفاق نہ ہوسکا تو یہ معاملہ الیکشن کمیشن حل کرے گا۔ نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پرفرینڈلی اپوزیشن کا الزام سراسرغلط ہے دراصل ن لیگ ہی اصل اپوزیشن جماعت ہے۔
نوازشریف نے کہا کہ ہمارے دورحکومت میں ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے، مسلم لیگ(ن)کے دورحکومت میں ہی پاکستان ایٹمی صلاحیت رکھنے والا ملک بنا جس کے بعد بھارتی وزیراعظم واجپائی نے پاکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہتے تھے کہ ملک اورترقی کرے لیکن ہماری حکومت کوایک سازش کے تحت ختم کردیا گیا۔