اتنے دلخراش سانحے پر بھی اپوزیشن سیاسی بیانات دے رہی ہے فواد چوہدری
بڑی بڑی مچھلیاں باہر ہو چکیں، آئندہ انتخابات میں یہ لیڈر شپ نہیں ہوگی، فواد چوہدری
امید ہے اپوزیشن کے دھرنے میں شریک لوگ 5 سے 7 خیموں میں پورے آجائیں گے، وزیر اطلاعات۔ فوٹو:فائل
وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے شہبازشریف کے خلاف کے خلاف غلط حلف نامے پر کیس دائر کریں گے، اگلی بار وہ ایم این اے بھی نہیں بن پائیں گے، افسوس کی بات ہے کہ اتنے دلخراش سانحے پر بھی اپوزیشن سیاسی بیانات دے رہی ہے۔
لاہور میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹے سے کم وقت میں لاکھوں لوگ مری میں داخل ہوئے، ٹریفک جام اور شدید برفباری کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، صورتحال پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ سمیت فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، ایکسپریس وے تقریباً کلیئر ہوگیا ہے، نتھیا گلی کی سائیڈ سے خیبر پختونخوا حکومت نے بھی تمام راستے کھول دیئے ہیں، صورتحال بہترہورہی ہے، پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جارہا ہے، انتظامات مزید بہترکرنے کی ضرورت ہے، مری سمیت تمام بلائی علاقوں میں بہت زیادہ رش ہے، مزید جگہ موجود نہیں ہے، سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اب مزید لوگ بلائی علاقوں کا رخ نہ کریں۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اتنے دلخراش سانحے پر بھی اپوزیشن سیاسی بیانات دے رہی ہے، شاہد خاقان حلقے کے عوام کی مدد کے بجائے پنڈی میں بیٹھ کر پریس کانفرنسز کر رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اپنے حلقے کے لوگوں کی مدد کریں، مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں پوری قوم شریک ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ ہفتے شہبازشریف کے خلاف کیخلاف غلط حلف نامے پر کیس دائر کریں گے، وہ اپنی سیٹ کی فکر کریں، اگلی بار وہ ایم این اے بھی نہیں بن پائیں گے، نواز شریف اور مریم نواز کو سزا ہو چکی ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف بھی مقدمات داخل ہو چکے ہیں، بڑی بڑی مچھلیاں باہر ہو چکی ہیں، آئندہ انتخابات میں یہ لیڈرشپ نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں دھرنے کے لئے الگ الگ آئیں، ہم انہیں اسلام آباد میں خیمے لگا کر دیں گے، تاکہ آپس میں نہ لڑیں، امید ہے اپوزیشن کے لوگ 5 سے 7 خیموں میں پورے آجائیں گے۔