پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ایم کیوایم لندن کا دہشت گرد گرفتار
دہشت گرد ایم کیو ایم لندن کا عسکری تربیت یافتہ اور ٹارگٹ کلر طارق چیمبر کا رکن ہے، سی ٹی ڈی حکام
دہشت گرد نے دوران تفتیش ماضی میں پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، سی ٹی ڈی - فوٹو:فائل
MOSCOW:
سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ایم کیوایم لندن کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی اور رینجرز نے کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد ایم کیو ایم لندن کا عسکری تربیت یافتہ اور ٹارگٹ کلر طارق چیمبر کا رکن ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم 2018 سے واٹر بورڈ میں بطور جونیئر کلرک ملازمت کر رہا ہے، اور ماضی میں دہشت گردی کی کاررائیوں کے بعد ساتھیوں کے ہمراہ رپوش ہوگیا تھا، تاہم مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، کارروائی کے دوران ملزم افتخارالعباد عرف پٹن کے قبضے سے کلاشنکوف اور پستول بھی برآمد ہوا، جب کہ دہشت گرد نے دوران تفتیش ماضی میں پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔