- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
ڈین ایلگر کی وکٹ نے ورلڈکپ کی یادیں تازہ کردیں
لاہور: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ڈین ایلگر کی وکٹ نے ورلڈکپ 2011کی یادیں تازہ کردیں۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ڈین ایلگر ڈی آر ایس کی مدد سے وکٹ بچانے میں کامیاب ہوئے تو بھارتی ٹیم کی جانب سے جارحانہ رویہ دیکھنے میں آیا، کپتان ویراٹ کوہلی اسٹمپ مائیک پر آئے اور براڈ کاسٹرز پر غصہ نکالتے ہوئے تند و تیز الفاظ کہے، دیگر کھلاڑی بھی اپنی بھڑاس نکالتے رہے۔
یاد رہے کہ بالکل اسی طرح آئی سی سی ورلڈکپ 2011 کے سیمی فائنل میں سعید اجمل نے سچن ٹنڈولکر کو ایل بی ڈبلیو کیا تھا، امپائر نے انھیں آؤٹ قرار دیا تھا تاہم ریویو میں گیند کی لائن اور لمبائی کو مکمل تبدیل کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد سچن ٹنڈولکر نے 85 رنز کی اننگز کھیلی اور پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 29 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
اس حوالے سے سعید اجمل نے کہاکہ میں نے ڈین ایلگر کا ایل بی ڈبلیو ریویو کئی بار دیکھا،گھٹنے پر لگنے والی گیند کسی صورت اسٹمپس کے اوپر سے نہیں جا سکتی تھی،یہ فیصلہ دیکھ کر ورلڈکپ 2011میں میری گیند پر ٹنڈولکر کا آؤٹ یاد آگیا، بھارتی ٹیم اب کیوں کہہ رہی ہے کہ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا،صرف اس لیے کہ فیصلہ ان کیخلاف گیا،اس وقت بھی ٹنڈولکر کے ناٹ آؤٹ رہنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ پڑی، صارفین کا کہنا تھا کہ بھارتی آج جس ڈی آر ایس پر غصہ نکال رہے ہیں ورلڈکپ2011 میں اسی سے فائدہ اٹھایا تھا۔ سابق بیٹر گوتم گمبھیر بھی ویراٹ کوہلی کی اس حرکت سے ناخوش نظر آئے،کمنٹری کے دوران انھوں کہا کہ یہ بھارتی کپتان کا بہت بچگانہ فعل ہے،کسی بھی کھلاڑی کو اس قسم کا رویہ نہیں اپنانا چاہیے، اس طرح کی حرکتوں سے آپ کبھی نوجوان کرکٹرز کے آئیڈیل نہیں بن سکتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔