- اتحادی جماعتوں کا 2023 تک حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ
- وسیم اکرم اور وقار یونس جیسا کامیاب بولر بننا چاہتا تھا، ڈیرن گف
- وزیرخارجہ امریکا پہنچ گئے، امریکی ہم منصب سے 18 مئی کو ملاقات طے
- آٹھ سالہ پولیس سروس کے بعد کتے کی ریٹائرمنٹ کی ویڈیو وائرل
- سپریم کورٹ نے لوٹوں کے خلاف فیصلہ دے کر پاکستان کی اخلاقیات کو گرنے سے بچالیا، عمران خان
- رواں سال 34 لاکھ امریکی جلد کے کینسر میں مبتلا ہوسکتے ہیں، رپورٹ
- حکومت کا مستحق لوگوں کو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کیلیے پلان تشکیل
- چلتی گاڑی کو درست نشانہ بنانے کیلیے چین کا ہائپر سونک میزائل کا منصوبہ
- سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو کالعدم قرار دینے کے لیے ایم کیو ایم عدالت پہنچ گئی
- موسمیاتی تبدیلی، آم کی پیداوار میں 60 فیصد کمی
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی، مریم نواز
- محمد یوسف ٹاپ سے لوئر آرڈر تک ٹیم کی بیٹنگ مستحکم کرنے کے خواہاں
- سپریم کورٹ کے فیصلے کا مطلب ہے اسمبلیاں تحلیل اور حکومت ختم ہو گئی، فواد چوہدری
- عالمیِ یومِ فشارِخون: بلڈ پریشر کم کرنے والی غذائیں
- بھارت کا افغانستان میں سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ
- خبردار! آپ کا خون پلاسٹک کے ذرات سے بھرا ہو سکتا ہے
- خاتون کو زیادتی کے بعد بلیک میل کرنے والا ساتھی ملزمہ سمیت گرفتار
- سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- امریکی شہری 111 ٹی شرٹ پہن کر میراتھن میں شریک
- امام الحق نے کورونا پابندیوں سے آزادی ملنے کو عید قرار دے دیا
بہت زیادہ پریشانی کی صورت میں سرفراز احمد سے مشورہ لیتا ہوں، بابر اعظم

میں نے صبر کرنا اور مزاج کو دھیما رکھنا سیکھ لیا، بابر اعظم (فوٹو اسکرین گریپ)
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بہت زیادہ پریشانی کی صورت میں سرفراز احمد سے مشورہ لیتا ہوں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز ٹی ٹوینٹی، ورلڈکپ 2021 اور ٹیسٹ فارمیٹ میں شاندار پرکارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں قذافی اسٹیڈیم لاہور کے فار اینڈ بلڈنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور سرفراز احمد، عماد وسیم، شاہ نواز دھانی، حیدر علی، ساجد خان اور عابد علی، ہیٹنگ کوچ ثقلین مشتاق اور دیگر قومی کرکٹرز شریک تھے۔
تقریب کی میزبان نے تمام ہی کھلاڑیوں سے سال 2021 کے یادگار لمحات سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔
بابر اعظم نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جب بھی کپتانی کے معاملے میں پھنستا ہوں تو شعیب بھائی، شاداب اور رضوان کے پاس مشورے کے لیے جاتا ہوں‘۔
کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ’اگر میچز یا مسائل میں بہت زیادہ پھنس جاتا ہوں تو سیفی بھائی (سرفراز احمد) سے مشورہ لیتا ہوں کیونکہ اُن کے پاس کپتانی کا وسیع تجربہ ہے اور مجھے اُن کے مشوروں کیوجہ سے کافی مدد ملتی اور سیکھنے کو بھی بہت کچھ ملتا ہے‘۔
بابر اعظم نے سال 2021 کا بہترین لمحہ بھارت کے خلاف فتح کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا سارا سہرا کھلاڑیوں کو جاتا ہے، ہم اپنی حکمت عملی کے تحت میدان میں آئے کامیابی حاصل کی۔
کپتانی کے بعد سیکھنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں نے صبر کرنا اور مزاج کو دھیما رکھنا سیکھ لیا ہے کیونکہ ہم ایسی صورت میں اچھا فیصلہ کرسکتے ہیں، مجھے گروپ بھی اچھا ملا تمام کھلاڑیوں نے بھرپور ساتھ دیا‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔