لوئردیرمیں چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہلیویز اہلکارشہید
سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد مارا گیا
سیکورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا، سرچ آپریشن جاری:فوٹو:فائل
RAWALPINDI:
لوئردیرمیں پولیس اوردیرلیویز کی مشترکہ چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے میں دیرلیویز کا ایک اہلکارشہید ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لوئردیرکے علاقے ٹاکورومنڈا میں دہشتگردوں نے پولیس اوردیرلیویز کی چیک پوسٹ کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دیرلیویز کاایک اہلکارشہید ہوگیا جبکہ پولیس کا ہیڈکانسٹیبل زخمی ہوگیا۔
سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ شہید اہلکارکی لاش اورزخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ اسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اورسرچ آپریشن جاری ہے۔