’’ڈارلنگ‘‘ نے ویلنٹائن ڈے کا میلہ لوٹ لیا

کلچرل رپورٹر  ہفتہ 15 فروری 2014
پروگرام میں حمیرا ارشد، سارہ رضا،لیلیٰ، وارث بیگ، سلمان بٹ اورسید وصی شاہ کی شرکت۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پروگرام میں حمیرا ارشد، سارہ رضا،لیلیٰ، وارث بیگ، سلمان بٹ اورسید وصی شاہ کی شرکت۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

لاہور: ایکسپریس نیوز کے مقبول پروگرام ’’ڈارلنگ‘‘ نے ویلنٹائن ڈے کا میلہ لوٹ لیا ، میزبان خالد عباس ڈار کی برجستہ گفتگو سے سامعین محظوظ ہوتے رہے۔

ایکسپریس نیوز نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے اپنے مقبول پرگرام ’’ڈارلنگ‘‘ کا سپشل شو ’’او مائی ڈارلنگ‘‘ گذشتہ روز ٹیلی کاسٹ کیا ۔ جس میں گلوکارہ حمیرا ارشد، سارہ رضا ، لیلی، وارث بیگ،کرکٹر سلمان بٹ، شاعر ومیزبان سید وصی شاہ نے شرکت کی۔

میزبان خالد عباس ڈار نے کہا کہ پوری دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے،اس میں ہونے والی تبدیلیوں سے انحراف نہیں کیا جاسکتا ، ویلنٹائن ڈے بھی اسی طرح کا تہوار ہے جو یہاں بھی خصوصی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ اداکارہ لیلی نے میزبان خالد عباس ڈار کو گلاب کا پھول پیش کیا ۔ پروگرام میں ڈپٹی ڈارلنگ(نواز انجم)کی خالد عباس ڈار کے ساتھ مکالمہ بازی سے مہمان اور سامعین لطف اندوز ہوتے رہے جب کہ حمیرا ارشد ، سارہ رضا، وارث بیگ نے اپنے مقبول گانے سنا کر سماں باندھ دیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔