یوسف رضا گیلانی کا 8 فروری کو نیب میں پیش ہونے کا امکان

یوسف رضاگیلانی قبل ازیں خود کواستثنیٰ حاصل ہونے کے باعث نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکارکرتے آئے ہیں۔

یوسف رضاگیلانی قبل ازیں خود کواستثنیٰ حاصل ہونے کے باعث نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکارکرتے آئے ہیں۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کااپنے خلاف کرپشن ریفرنسزمیں 18فروری کونیب میں پیش ہونے کا امکان ہے۔


نیب نے ہفتے کو دوسری مرتبہ سابق وزیراعظم کے سمن جاری کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر یوسف رضاگیلانی کے سیکریٹری محمد عارف سے سمن کی تعمیل کرالی تھی جس میںسابق وزیراعظم کونیب نے 18 فروری کو طلب کیاہے۔ قانونی مشاورت کیلیے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اسلام آبادمیں مقیم ہیں اورقوی امکان ہے کہ وہ 18فروری کونیب کے سامنے پیش ہوںگے تاہم اس حوالے سے صورتحال2، 3روز میں واضح ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ یوسف رضاگیلانی قبل ازیں خود کواستثنیٰ حاصل ہونے کے باعث نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکارکرتے آئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے نئی حکمت عملی کے تحت اس بات پر غور شروع کردیا ہے کہ اس باریوسف رضاگیلانی بھی سابق صدرزرداری کی طرح پیش ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس کامقصد آنے والے دنوںمیں سیاسی فوائدحاصل کرناہے۔
Load Next Story