جاسوسی معاملے پر صدر اوباما کو جیل جانا ہوگا امریکی رکن پارلیمنٹ

جاسوسی پروگرام کو 15جج پہلے ہی قانونی قراردے چکے ہیں،امریکی محکمہ انصاف


این این آئی February 16, 2014
جاسوسی پروگرام کو 15جج پہلے ہی قانونی قراردے چکے ہیں،امریکی محکمہ انصاف۔ فوٹو: فائل

امریکی رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیاہے کہ جاسوسی کے معاملے پراوباماکے خلاف سرکاری طورپر مقدمہ دائرکرا دیاہے اوراوباما کوجیل جاناہوگا۔

ادھرامریکی محکمہ انصاف نے کہاہے کہ جاسوسی پروگرام کو 15جج پہلے ہی قانونی قراردے چکے ہیں اس لیے اس مقدمے میں خطرے والی کوئی بات نہیں ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی سے ریپبلکن رکن پارلیمنٹ رینڈپال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکاکے قومی سلامتی کے ادارے این ایس اے کی نگرانی کے خلاف مقدمہ دائرکیا ہے۔ انھیں اور ان کے ساتھیوں کو امیدہے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ جائے گا۔ یہ مقدمہ امریکی صدراوباما، نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹرجیمز کلپراور این ایس اے کے ڈائریکٹرکیتھ الیگزینڈرکے خلاف دائرکیا گیاہے۔ انھوں نے کہاکہ بغیرشک کے، بغیرجج کے اوربغیر وضاحت کے جن لوگوں کے ریکارڈجمع کیے گئے، ان میںغم وغصہ پایاجاتا ہے۔ پال نے یہ دلیل دی کہ اس کاکوئی ثبوت نہیںکہ این ایس اے کی فون ڈیٹانگرانی سے دہشت گردی رکی تھی۔ مقدمے کے ردعمل میں محکمہ انصاف نے کہاکہ 15جج پہلے ہی اس بارے میں فیصلہ سناچکے ہیںکہ ٹیلی فون ٹیپ کرناآئینی وقانونی ہے۔

مقبول خبریں