حکومت اورطالبان فوری جنگ بندی کا اعلان کریں منورحسن
مذاکرات مخالف قوتیں یہ امید لگائے بیٹھی ہیں کہ مذاکرات ناکام ہونے پر فوجی آپریشن شروع ہوجائے گا، امیرجماعت اسلامی
حکومت اورطالبان حالات کی نزاکت سمجھیں، منور حسن فوٹو؛فائل
جماعت اسلامی کے امیرسید منورحسن کا کہنا ہے کہ حکومت اورطالبان حالات کی نزاکت سمجھیں اورفوری جنگ بندی کا اعلان کریں۔
جماعت اسلامی کے مرکزمنصورہ میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہا فوج اورحکومت قبائلی علاقوں میں فوجی کاروائیاں بند کرنے پر متفق ہوجائے توامید ہے طالبان بھی مزید کوئی کاروائی نہیں کریں گے، مذاکرات مخالف قوتیں یہ امید لگائے بیٹھی ہیں کہ مذاکرات ناکام ہونے پر فوجی آپریشن شروع ہوجائے گا۔