مسلم لیگ ن کے تحت آل پارٹیز کانفرنس نے کراچی کی حدود کے ازسرِنو تعین کا مطالبہ کر دیا
آپریشن کے کپتان کو بے خبر رکھا جا رہا ہے، تمام سکیورٹی فورسز کو ایم کیو ایم کے پیچھے لگا دیا گیا ہے،خواجہ اظہار الحسن
آپریشن کو مکمل طور پرغیر جانب داررکھاجائے، قرارداد۔ فوٹو: ایکسپریس
BIRMINGHAM:
مسلم لیگ (ن) کے تحت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس نے کراچی کی حدود کا ازسرِنو تعین کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں امن وامان قائم کرنے کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما کارساز ہاؤس میں سر جوڑ کر بیٹھے، آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلزپارٹی، ایم کیوایم،تحریک انصاف، جماعت اسلامی، جےیو آئی (ف) اور (س)، سنی تحریک، اے این پی،سمیت تاجربرادری اور سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائےنےشرکت کی۔ اے پی سی میں مختلف قراردادیں پیش کی گئیں جن میں حکومت سےمطالبہ کیاگیا کہ آپریشن کو مکمل طور پرغیر جانب داررکھاجائے۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہاکہ امن و امان کا مسئلہ آج کا نہیں بلکہ پرانا ہے جب کہ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کاکہناتھاآپریشن کے کپتان کو بے خبر رکھا جا رہا ہے، تمام سکیورٹی فورسز کو ایم کیو ایم کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔ آل پارٹیزکانفرنس میں شریک جماعتوں کے رہنماؤں نے وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیاکہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا فوری آغاز اور بلدیاتی انتخابات کافوری اعلان کیاجائے۔