تھیٹر پر پرفارم کرنیوالا فنکار کبھی ناکام نہیں ہوتا صنم سعید

تنقید سے نہیں گھبراتی، تھیٹر ڈرامہ کر کے بہت خوشی محسوس کرتی ہوں،خصوصی گفتگو

تنقید سے نہیں گھبراتی، تھیٹر ڈرامہ کر کے بہت خوشی محسوس کرتی ہوں،خصوصی گفتگو۔ فوٹو: فائل

اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ تھیٹر ڈرامہ میری کمزوری ہے جب بھی تھیٹر پر پرفارم کرنے جاتی ہوں توخوشی محسوس ہوتی ہے، جو فنکار تھیٹر میں کام کر چکا ہو وہ ناکام نہیں ہوسکتا۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے ''ایکسپریس'' سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انکاکہنا تھاکہ تنقید سے نہیں گھبراتی جسے جو کہنا ہے وہ ضرور کہے گا مگر ہمیں اپنا کام کرنا چاہیے، پاکستان میں تھیٹر پر ماضی میں اتنی توجہ نہیں دی گئی جتنی آج دی جا رہی ہے شاید یہ ہی وجہ ہے کہ ہمارا ڈرامہ ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہوا ہے، ہمارے تقریبا تمام فنکار تھیٹر میں بھی کام کر رہے ہیں اور ڈرامے میں بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں ایک انگلش تھیٹر میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، لوگوں کا بہت پیار ملا اور محبت کرنے والوں نے ہمارے کام کو سراہا، امید ہے مستقبل میں بھی اسی طرح سے سفر جاری رہے گا۔
Load Next Story