معمر جوڑے نے 90واں ویلنٹائن ڈے ساتھ منایا

چینی صوبے سچوآن سے تعلق رکھنے والا معمر جوڑا گزشتہ 90 برسوں سے ازدواجی زندگی انتہائی کامیابی سے برقرار رکھے ہوئے ہے


Net News February 17, 2014
چینی صوبے سچوآن سے تعلق رکھنے والا معمر جوڑا گزشتہ 90 برسوں سے ازدواجی زندگی انتہائی کامیابی سے برقرار رکھے ہوئے ہے۔ فوٹو: فائل

میاں بیوی کی محبت کے قصے تو بہت سنے ہونگے لیکن ذرا اس جوڑے کو ہی دیکھ لیجیے جنھیں صحیح معنوں میں آجکے دور کا ہیر رانجھا یا لیلیٰ مجنوں کہا جا سکتا ہے۔

جی ہاں چینی صوبے سچوآن سے تعلق رکھنے والا یہ معمر جوڑا گزشتہ 90 برسوں سے ازدواجی زندگی انتہائی کامیابی سے برقرار رکھے ہوئے ہے اور اپنی زندگی کی نوے بہاریں ایک ساتھ دیکھنے پر ویلنٹائن ڈے کا جشن بھی منایا۔ محبت کے اس دن پر 103سالہ بڑے میاں نے اپنی 105سالہ لیلیٰ کو پھلوں اور سبزیوں کی ٹوکری کا تحفہ پیش کرتے ہوئے زندگی بھر ساتھ نبھانے کی قسمیں بھی کھائیں۔

مقبول خبریں