خونخوار شیر کھانا دینے کیلئے آئے گارڈ کو ہلاک کرکے پنجرے سے فرار
گارڈ نے جیسے ہی پنجرے کا دروازہ کھولا تو شیروں نے حملہ کردیا
گارڈ شیروں کو کھانا دینے آیا تھا (فوٹو، انٹرنیٹ)
MUZAFFARGARH:
ایران کے چڑیا گھر میں خونخوار شیروں نے کھانا دینے کے لیے آئے گارڈ کو موت کے گھاٹ اتار کر پنجرے سے فرار ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایرانی شہر ارک میں پیش آیا جہاں شیروں نے اس وقت گارڈ پر حملہ کیا کہ جب وہ جانوروں کی بھوک مٹانے کے لیے غذا ساتھ لایا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گارڈ نے جیسے ہی پنجرے کا دروازہ کھولا تو شیروں نے دبوچ لیا، 40 سالہ گارڈ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے فوراً بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور فرار ہونے والے شیروں کو دوبارہ قابو کرلیا۔
زوو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص طویل عرصے سے یہاں ملازمت کرتا تھا اس کی ذمے داری شیروں کے پنجروں کی حفاظت اور انہیں کھانا فراہم کرنا تھی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ شیروں کو ہلاک کیے بغیر انہیں کامیابی سے ریسکیو کیا گیا۔