ایلون مسک نے 19 سالہ نوجوان کو ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے پر 5 ہزار ڈالر کی پیشکش کردی
امیر ترین ٹیکنالوجی اینٹرپرینیورایلون مسک کے تمام فضائی سفر کی تفصیلات ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ ہورہی ہیں
ایلون مسک نے ایک نوجوان کو اس کے فلائٹ ریکارڈ رکھنے والی ٹویٹس روکنے کے لیے 5 ہزار ڈالر کی پیشکش کی ہے۔ فوٹو: فائل
ٹیسلا، اسپیس لِنک اوردیگر کمپنیوں کے مالک اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عالمی شہرت یافتہ ایلون مسک نے ایک کالج طالب علم کو ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے 5 ہزار ڈالر کی رقم پیش کی ہے۔
ایلون مسک نے 19 سالہ طالبعلم جیک سوینی کو ایک جواب میں لکھا ہے:
' یہ لو پانچ ہزار ڈالر اور میرے فضائی سفر پر نظر رکھنے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردو۔'
Elonjet@ کے نام سے جاری یہ ٹوئٹر ہینڈل جیک سوینی کے بہت سارے اکاؤنٹس میں سے ایک ہے۔ وجہ یہ ہے کہ ایلون مسک اپنے پرائیوٹ جیٹ سے جب پرواز کرتے اور زمین پر اترتے ہیں تو اس کی تفصیل اس اکاؤنٹ سے نشر ہوجاتی ہے۔ اگرچہ دنیا بھر کی مشہور شخصیات کی تفصیل پر ان کے مداح ٹوئٹر اکاؤنٹ بناتے رہتے ہیں۔ لیکن ایلون مسک نے اپنے جوابی ٹویٹ میں اس اکاؤنٹ کو سیکیورٹی رسک قرار دیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ایلون مسک نے سب سے پہلے نوجوان سے کہا کہ یہ اکاؤنٹ خود ایلون کے لیے سیکیورٹی رسک ہے۔ اس کے جواب میں نوجوان نے کہا کہ وہ ایلون مسک سے متاثر ہیں اور ماڈل تھری کا ذکر کیا جو شاید ٹیسلا کار کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے۔
اس کےبعد ایلون مسک نے نوجوان سے سوال کیا کہ آیا وہ ان تمام اکاؤنٹس سے کتنی رقم کماتے ہیں کیونکہ اس وقت ان کے 80 ہزار فالوور تھے۔ اس پر جیک نے بتایا کہ وہ 20 سے 25 ڈالر ماہانہ بنا پاتے ہیں۔ اس پر ایلون نے انہیں اکاؤنٹ بند کرنے پر 5000 ڈالر کی پیشکش کی۔
لیکن اس موقع پر جیک لالچ میں آگیا اور اس نے ایلون مسک سے کہا کہ وہ اس میں ایک صفر کا اضافہ کردیں لیکن اس کے بعد ایلون مسک نے کوئی جواب نہیں دیا۔
اس کے بعد سوینی نے ایلون سے درخواست کی کہ وہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے مداح ہیں اور اس کے ادارے میں انٹرنشپ کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن اب تک ایلون مسک نے 50 ہزار ڈالر کی رقم اور انٹرنشپ کا کوئی جواب نہیں دیا۔
لیکن یہاں قابلِ ذکربات یہ ہے کہ اس نوجوان کے پاس ایلون مسک کی فلائٹ کا سارا ڈیٹا تھا جس خوکار الگورتھم کے حوالے کرکے اس کے ٹویٹ بوٹس بنائے گئے جو ازخود ایلون کی سفری تفصیلات پوسٹ کرتے رہتے تھے۔